لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز:فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے گئے۔ گڑھی شاہو میں جامعہ نعیمہ سے لاہور پریس کلب تک ”فلسطین زندہ باد“ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جماعت اہلسنت کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، قاری ثناء للہ سیالوی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم اُمہ عملی کردار ادا کرے، اسرائیلی مظالم اور دہشتگردی کیخلاف عالم برداری کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی دہشتگردی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں۔
فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور اُمت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے، ارض الانبیاء اہل فلسطین کی ہے، جن کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صورتحال پوری دنیا کو پکار رہی ہے، اُمت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ ہے، اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور ظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔
گرین ٹاؤن یونین کونسل 237 اور یو سی 238 میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپو چوک تا خان چوک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے میاں عمران جاوید اور سینئر لیگی رہنما ساجدہ تارڑ نے کی۔ لیگی رہنما غلام نبی طور، رانا صفدر ، جمشید طور، شہباز طالب، حمزہ ملک، غیاث الدین بابر، اخلاق سردار، نعمان خان، اویس مغل، سرفراز اعوان، راشد بٹ، ملک سرفراز اعوان، شیخ آصف، ذوہیب خان، شاہد بٹ، خواجہ اظہر بٹ، اظہر بٹ، باؤ افتخار سمیت کارکنان موجود تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر ٹھام رکھے تھے۔ لیگی کارکنان نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔
لاہور کے مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ نے ریلی خطابات میں غزہ کے مظلوموں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کو ہتھیانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ فلسطین مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مظلوم مسلمانوں مسلمانوں کیساتھ ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بادشاہی مسجد اظہار یکجہتی غزہ کے مظلوم اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کے نے کہا کہ ریلی کا شرکت کی کیا گیا
پڑھیں:
غیرمسلم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج، مسلمان ممالک چھرا گھونپ رہے ہیں، ہرمیت سنگھ
ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر کا کہنا تھا کہ شہادت کا مزہ اور مزاحمت کا مزہ فلسطین سے بہتر کوئی نہیں جانتا، افسوس مسلمان ممالک پیٹھ پیچھے وار کررہے ہیں، اپنے ہی مسلمان فوج بھیجتے ہیں، اسلحہ بھیجتے ہیں، فلسطینی آج بھی بلند جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلمان ممالک اگر مدد نہیں کر سکتے تو کم ازکم پیٹھ پیچھے چھرا بھی نہ گونپے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف صحافی و اینکر ہرمیت سنگھ نے اسلام آباد میں کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا مسلمان مجھے کربلا کا مسلمان نظر آتا ہے، کئی لاکھ ٹن بارود پھینکا گیا، بزدل ظالم نے بچوں کو نہیں بخشا، لیکن وہ آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں، پاکستانی وزیر کا بیان مسئلہ فلسطین کے حوالے سے افسوس ناک ہے، شہادت کا مزہ اور مزاحمت کا مزہ فلسطین سے بہتر کوئی نہیں جانتا، افسوس مسلمان ممالک پیٹھ پیچھے وار کررہے ہیں، اپنے ہی مسلمان فوج بھیجتے ہیں، اسلحہ بھیجتے ہیں، فلسطینی آج بھی بلند جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلمان ممالک اگر مدد نہیں کر سکتے تو کم ازکم پیٹھ پیچھے چھرا بھی نہ گونپے، یمن اکیلا مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کررہا ہے، ایران آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے مظلوموں کے ساتھ، حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود فلسطین کا ساتھ دیا اور دے رہے ہیں، اسماعیل ہانیہ اور سید حسن نصراللہ نے اپنے آپ کو میدان میں اُتارا اور شہادت کو گلے لگایا لیکن مسلم حکمران خاموش تماشائی ہیں.
ہرمیت سنگھ نے مزید کہا کہ آج غیرمسلم بھی فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاج کررہے ہیں لیکن پاکستان سے صحافیوں کے ایک وفد کو اسرائیل بھیجا جاتا ہے تاکہ ماحول سازگار کیا جائے، اسرائیل جب ناجائز ریاست ہے تو ہم اس کو جائز کبھی نہیں کہیں گے، لوگ کہتے ہیں کہ بولنے سے کچھ نہیں ہوتا اگر نہیں ہوتا تو یہ میرے بھائی بیٹھے ہیں اس سے پوچھیں کہ کبھی ڈپلومیٹ ہمیں بلایا کرتے تھے اب کیوں نہیں بلاتے مجھے، جب تک دم ہے غزہ کے حق میں بولیں گے، چاہے وہ جو بھی مظلوم ہو اس کے حق میں بولیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ خاموشی گناہ کبیرہ ہے، یاد رکھیے گا اپ سب نے بھی میرے ساتھ عہد کرنا ہے کہ آپ نے بھی ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔