فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی(اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔
کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ کے خلاف میچ میں ہی حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔
حسن علی نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل حاصل کی
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔