سندھ بلڈنگ، شہر قائد میں اندھا دھند ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ضلع شرقی میں جاری تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی دانستہ چشم پوشی برقرار
آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم احتساب سے لاپروا
جمشید روڈ نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے انہدام اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ صرف وسطی تک ہی محدود کر رکھا ہے جبکہ باقی چھ اضلاع میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے ۔بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔جسکا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627 نواب اسماعیل خان روڈ پر کمرشل تعمیرات کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی دانستہ چشم پوشی برقرار ہے ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے اعظم نامی شخص کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے علاقے میں پانی بجلی، گیس اور سیوریج کے بنیادی مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب موصول نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تعمیرات کی مکمل
پڑھیں:
سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فوٹوجرنلسٹ ہمارے بھائی ہیں اگر مجھے نہ فوٹو میں دکھاتے تو پھر کچھ نہیں ہوتی، فوٹو گرافر کیلئے جب تین مرلے کے پلاٹ کااعلان ہوا تو اس پر سب کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پریس کلب لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب پولیس والے تشدد کےلیے آتے تو فوٹو گرافر میرے قریب آ جاتے،جعفری صاحب سے کہا جب مینار پاکستان میں نوازشریف کے جلسہ میں آئے تو تصویر اتارنے کا کہاتھا،میری خواہش ہے کہ گفٹ و سوینئر دینے کا سلسلہ نہ رکے اور حکومت پنجاب بھی ایسے پروگرام کرے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے فوٹو گرافروں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافر کیلئے جب تین مرلے کا پلاٹ کااعلان ہوا اس پر سوال کیا کہ جب سب کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا تو فوٹوجرنلسٹ کو بھی 5 مرلے کا ہی ملنا چاہیے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 32 سو لوگوں کو پانچ مرلہ پلاٹ دیں گے، کچھ کہتے ہیں صحافیوں کو پلاٹ ایک رشوت دینے کی بات کرتے ہیں،30 ہزار گھر اپنی چھت اپنا گھر بن چکے ہیں تو صحافی کیسے گھروں سے محروم رہ سکتے ہیں۔
اگلے کیبنٹ اجلاس میں جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز ٹو ایجنڈے کا حصہ ہوگا، ایک تصویری نمائش کا نوازشریف نے افتتاح کیا تھا وزیر اعلی سے کہوں گی کہ دوسری نمائش کا افتتاح آپ کریں۔
30 لیپ ٹاپس بھی فوٹو جرنلسٹ کو دیں گے،ایک نئی جدید لیبارٹری فوٹو گرافر کو بنا کر دیں گے، وزیر اعلی نے ایک پروگرام لانچ کیا ہے جس میں جسمانی اعضاء کے آلات لگائے جاتے ہیں، بائیو ٹیکس ٹیکنالوجی بہت مہنگی ہے اور اے آئی سے چلتی ہے۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بچے نے پہلی بار ہاتھ ملایا اور تالی بجائی یہ وہ لمحات ہیں جو وزیر اعلیٰ اور ہمیں کبھی نہیں بھولیں گے، کیونکہ اُس بچے کے ہاتھ نہیں تھے، الیکٹرک وہیل چئیرز بھی مستحق شہریوں کو مفت دیں گے،سیاسی طعنے بازی جھوٹی باتیں یا شعبدہ بازیوں کا وقت نہیں ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ بہت سے دوست نما لوگ ہیں جنہیں سیاست بچانے کےلیے مسائل پیدا کرنے کی عادت ہے، حکومت پنجاب عوام کو جو ریلیف مہیا کررہی ہے سرویز میں بھی مریم نواز پر اعتماد بڑھ رہا ہے جو کہ جلسہ جلوس سے نہیں آتا، کہاجاتا ہے کہ کسان مر گئے تو کیا باقی صوبوں نے کسان کےلیے گندم خریدنے یا امدادی قیمت کا اعلان کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں:گاناہٹاؤ، ورنہ مقدمہ ہوگا،ٹک ٹاکرمناہل ملک کی دھمکی