صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
اسلام آباد:تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کو جلد جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔