پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ارشاد قریشی : پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا
گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہیں ، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں، میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے، یہاں کوئی غیر قانونی غیر آئینی کام نہیں ہو رہا ۔ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے پر امن ہیں ۔ عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا، عالیہ حمزہ کو چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے گرفتار کیا گیا ۔
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزو 176 رنز کا ہدف
عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔
اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Post Views: 3