علیمہ خان مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں، اب چپ نہیں رہوں گا، شیرافضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم سوشل میڈیا کی باس ہیں، مجھے گالیاں دلوا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا، اب بس کرو ناں، ان لوگوں نے گالی تک بات پہنچا دی، اب میں خاموش نہیں رہوں گا، وہ وقت گزر گیا جب ہم چپ رہا کرتے تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خانم نے بانی سے 300 ملاقاتیں کیں، 2 بار ملاقاتیں نہ ہوئیں تو آسمان گرپڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے سب سے بڑے منظورنظر سلمان اکرم راجہ خود ہیں، عمرایوب بھی سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں۔
ان کہنا تھا کہ میں جذباتی کیوں نہ ہو، ایسی رعونت، ایسی فسطائیت، سب کو گالیاں پڑتی ہیں لیکن قیادت میں کسی کو جرات نہیں جو جواب دے سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف کارروائی کی استدعا
عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست گزارعلیمہ خانم
بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، اور ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کروائی گئی تھی۔ اس کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے متعدد بار ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فریقین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر غیر قانونی پابندی عائد کی گئی ہے اور جیل مینوئل کے تحت طے شدہ ملاقات بھی ممکن نہیں بنائی جا رہی۔ علیمہ خانم نے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر ہوم سیکرٹری پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔