معروف اداکار سمیع خان نے شوبز دنیا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار سمیع خان جو اپنی جاندار اداکاری اور حساس طبیعت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے ایک انٹرویو میں ایک سماجی مسئلے پر کھل کر گفتگو کی۔

سمیع خان نے شوبز کی دنیا میں تیزی سے بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت، اعتماد اور احترام کے بغیر پائیدار ازدواجی رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔

اداکار سمیع خان نے بتایا کہ شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ وہی ہے جو معاشرے میں عام ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ شادی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں۔

سمیع خان نے مزید کہا کہ جوڑوں کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے موٹے سمجھوتے کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ یہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔

اداکار نے یہ مشورہ دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی رائے کو تسلیم کیا جائے تو دوسروں کی رائے کا احترام کرنا بھی سیکھیں۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان رشتہ زہریلا ہو جائے یا گھریلو تشدد جیسی صورت حال درپیش ہو تو پھر ایسے رشتے سے نکل آنا ہی بہتر ہے۔

سمیع خان نے کہا کہ جب کسی ساتھی فنکار کی طلاق کی خبر ملتی ہے تو ذاتی طور پر دکھ ہوتا ہے اور افسوس کرتا ہوں کہ شاید تھوڑی اور کوشش کی جاتی تو رشتہ بچ سکتا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکار سمیع خان طلاق کی کہا کہ

پڑھیں:

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 

لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کی رقم خاتون  کے لیے  سیکیورٹی تصور کی جاسکتی ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔

عدالت  نے کہا کہ  بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے، والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر طلاق شوہر کا حق ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر، تحائف  واپس مانگنے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
  •  امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،20اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
  • پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف
  • پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف
  • بھارتی اداکار کے پیچھے کتے پڑ گئے
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟