اپنے ایک جاری بیان میں یمنی مقاومتی تحریک کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کاز اور عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم اس جارحیت کے نتیجے میں، فلسطین کی مدد کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الحدیدہ بندرگاہ پر امریکی حملے کے بعد یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" نے ایک سخت بیان جاری کیا۔ جس میں انصار الله نے راس عیسیٰ آئل پورٹ پر امریکی جارحیت کی مذمت کی۔ اس تحریک نے امریکہ کی اس دراندازی کو جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے امریکی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔ امریکہ، جان بوجھ کر یمن کے نہتے شہریوں، سول انفراسٹرکچر اور اقتصادی و سرکاری ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انصار اللہ نے کہا کہ راس عیسیٰ آئل پورٹ پر مسلسل امریکی حملوں سے زخمیوں اور شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور رسم و رواج کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ آئل پورٹ پر حملے کا بنیادی مقصد خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات یمنی عوام تک پہنچنے سے روکنے کی واضح کوشش ہے۔
انصار الله نے کہا کہ امریکی بربریت کا موازنہ صرف غزہ میں صیہونی جرائم سے کیا جا سکتا ہے کہ جو امریکہ کی واضح اور اعلانیہ شراکت کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو فلسطین کاز اور عوام کی مدد کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن ہم اس جارحیت کے نتیجے میں، فلسطین کی مدد کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس تحریک نے کہا کہ امریکی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ ہم امریکی دشمن کے خلاف اپنے حملوں کے دائرے کو مزید بڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں راس عیسیٰ آئل پورٹ کو 4 بار نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 58 افراد شہید اور 126 زخمی ہو گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انصار الله نے کہا کہ آئل پورٹ کی مدد

پڑھیں:

صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔

جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا
  • یمن پر تازہ امریکی حملے، شہداء کی تعداد 80 ہوگئی، صنعا میں شدید احتجاج