یمن، تیل کی بندرگاہ پر امریکی حملوں میں 74 افراد ہلاک ہوئے، حوثی باغی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ کہ تیل کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں میں 74 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعے کو حوثی باغیوں کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی تعداد رات بھر کے حملوں سے ہونے والی تباہی کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ حملہ 15 مارچ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں شروع ہونے والی امریکی فضائی حملے کی مہم کا سب سے مہلک حملہ ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
اس حملے میں لوگوں کی ہلاکت کا اندازہ لگانا ناقابل یقین حد تک مشکل رہا ہے کیونکہ سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس مہم، اس کے مخصوص اہداف اور اس میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، اس بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔
دریں اثنا حوثی باغی بھی جن علاقوں پر حملے ہوئے ہیں، وہاں کسی کو جانے نہیں دیتے اور نہ ہی ان حملوں کے حوالے سے کوئی معلومات شائع کی جاتی ہیں، جن میں ممکنہ طور پر فوجی اور سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
لیکن تیل کی بندرگاہ لیکن راس عیسیٰ پر حملے، جس سے رات کے وقت آسمان پر آگ کے بلند شعلے دیکھے گئے، امریکی مہم میں شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ حوثیوں نے فوری طور پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر جاری کیں۔
ایک بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ’امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے لیے ایندھن کے اس ذریعے کو ختم کرنے اور انہیں اس غیرقانونی آمدنی سے محروم کرنے کے لیے کارروائی کی جس نے 10 برس سے زیادہ عرصے سے پورے خطے کو دہشت زدہ کرنے کے لیے حوثیوں کی کوششوں کو فنڈز فراہم کیے ہیں۔ اس حملے کا مقصد یمن کے لوگوں کو نقصان پہنچانا نہیں تھا، جو بجا طور پر حوثیوں کے غلامی کے طوق کو اتار کر امن سے رہنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بعدازاں جمعے کو اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا۔
خیال رہے کہ یمن کی جنگ میں بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہو چکے ہیں کیونکہ امریکہ نے الزام عائد کیا کہ ایک چینی سیٹلائٹ کمپنی حوثی حملوں کی ’براہ راست معاونت‘ کر رہی ہے، تاہم چین نے جمعے کو اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے انکار کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے 15 مارچ کو یمن میں حوثی اہداف پر متوقع فضائی حملوں کی حساس معلومات ایک نجی سگنل گروپ میں شیئر کیں۔اس بات کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے چار باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے، اخبار کے مطابق اس سگنل گروپ میں پیٹ ہیگسیتھ کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل بھی شامل تھے۔
امریکی اخبارکے مطابق سیکرٹری دفاع کی جانب سے سگنل گروپ میں شیئر کی گئی تفصیلات میں حملے کے لیے امریکی لڑاکا طیاروں کی پروازوں کے اوقات بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ یہ وہی معلومات تھیں جو پیٹ ہیگستھ نے اسی روز ایک علیحدہ سگنل چیٹ میں بھی شیئر کی تھیں جس میں غلطی سے دی اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔
امریکی اخبار کے مطابق پیٹ ہیگستھ کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں اور محکمہ دفاع کی ملازم نہیں ہیں مگر وہ اپنے شوہر کے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر جا چکی ہیں اور کئی حساس ملاقاتوں میں ان کی موجودگی پر پہلے ہی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
اخبار کے مطابق ہیگستھ کے بھائی فِل اور ان کے وکیل ٹم پرلاتور دونوں پینٹاگون میں ملازمت کرتے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں یمن پر حملوں کی پیشگی تفصیلات جاننے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ سگنل گروپ خود پیٹ ہیگستھ نے جنوری میں اپنی بطور سیکرٹری دفاع توثیق سے پہلے بنایا تھا، اس گروپ میں ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ حلقے کے افراد شامل تھے اور وہ اس گروپ کو سرکاری فون کے بجائے ذاتی موبائل پر استعمال کررہے تھے۔اس نئے سگنل گروپ کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سگنل گروپ پر کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کی گئی اور امریکی صدر ٹرمپ سیکرٹری دفاع کے ساتھ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک اگلی خبرجے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم