Express News:
2025-04-22@01:49:20 GMT

کراچی ناردرن بائی پر مویشی منڈی کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی:

قربانی کے مویشیوں کے لیے ناردرن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی کا باضابطہ افتتاح ہفتہ 19 اپریل کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔

یہ بات مویشی منڈی 2025ء کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اکرام نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پر تیسری بار مویشی منڈی لگائی جارہی ہے، اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر لگتی رہی ہے، یہ مویشی منڈی کی سلور جوبلی ہے جسکا نظم ونسق ایک فیملی فیسٹول کی تصور پر مبنی ہوگا، منڈی میں آنے والے خریداروں کی سہولت کے لیے بہترین معیار کا فوڈ کوٹ بھی قائم کیا جائے گا، منڈی میں 2 لاکھ بڑے مویشی اور 1لاکھ چھوٹے مویشیوں کی گنجائش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی 1200 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس کے وی آئی پی اور جنرل 20 بلاکس ہیں، وی آئی پی بلاک میں 2 سے ڈھائی لاکھ روپے فیس ہے جبکہ جنرل بلاک میں تمام سہولیات مفت ہوں گی، مویشی منڈی میں بیوپاری کھانا، پانی، چارے اور ٹینٹ سمیت تمام اشیاء باہر سے لاسکیں گے لیکن انہیں منڈی میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منڈی سے لے کر معمار تک پولیس کی مسلسل پیٹرولنگ ہوتی رہے گی، مویشی منڈی آنے والوں کے تحفظ کے لیے 20 سے زائد پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں، منڈی کی پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی کے بیوپاریووں کو بلند معیار کی شرط کے ساتھ انکی اپنی خواہش کے مطابق اپنے اسٹالز بنانے کی اجازت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہاب علی اکرام نے بتایا کہ منڈی کے جنرل بلاک میں مختص جگہ کا کوئی کرایہ بیوپاری سے نہیں لیا جارہا تاکہ وہ چھوٹے اور کم مالیت کے مویشیوں کے خریداروں کو ریلیف دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ مویشیوں کی بیماریوں کی جانچ پڑتال کے لیے ہمارے ڈاکٹروں کی ٹیم مویشی میں داخلے کے وقت ہی ناصرف معائنہ کریں گے بلکہ بیوپاریوں کو ادویات بھی مارکیٹ سے نصف قیمت پر فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ مویشی منڈی انہوں نے منڈی میں کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز سامنے آگئے ،پی اے سی اجلاس میں انکشاف
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
  • کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع، باقاعدہ افتتاح آج کیا جائے گا