استنبول: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ فلسطین کی تشویش ناک صورتحال اور جاری انسانیت سوز مظالم انسانیت کے منہ پر تمانچہ ہے۔
وہ استنبول میں ترکیہ کے ،سپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک صورت حال پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
ایاز صادق نے کہاکہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فلسطین میں جاری انسانی سوز مظالم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ فلسطین میں نسل کشی انسانیت کا بحران بن چکی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،قائداعظم نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جو آج تک برقرار ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ پاکستان تمام علاقائی اور عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیلی مظالم انسانی تاریخ پر بدنما داغ ہیں،غزہ میں خواتین، بچوں اور طبی اہلکاروں کا قتل ناقابل برداشت ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہاکہ مورگ کوریڈور پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،جبالیہ میں اقوامِ متحدہ کے کلینک پر حملہ سب سے بڑا جنگی جرم ہے، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ تاریخ ساز ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اسرائیل عالمی اداروں کو چیلنج کر رہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی کھل کر دہجیاں آڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 7 اکتوبر 2024 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، عید الفطر کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملہ مسلم اُمہ کی توہین ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ہی مستقل حل ہے۔
انہوںنے کہاکہ کشمیر اور فلسطین، دونوں مقامات پر نوآبادیاتی قبضہ جاری ہے، پاکستانی پارلیمنٹ نے فلسطین کی حمایت میں متعدد قراردادیں منظور کیں فلسطینی مسئلہ تاریخی، سیاسی، انسانی اور قانونی پہلوؤں کا حامل ہے،بین الاقوامی برادری کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ غزہ میں معصوم بچوں کا خون اقوام عالمی کی خاموشی کا نتیجہ ہے، مسلم ممالک متحد ہوں تو دنیا ہماری آواز نظر انداز نہیں کر سکتی،ظلم پر خاموشی درحقیقت ظلم کی حمایت ہے، یہ فورم صرف مذمت پر نہ رکے، عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر فورم پر فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا،فلسطین میں امن، انصاف اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے دعا گو ہوں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین میں ایاز صادق فلسطین کی نے کہاکہ کی حمایت

پڑھیں:

گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق