دادو: درگاہ شہید مخدوم بلاول میں میت کی تدفین پر جھگڑا، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سندھ کے ضلع دادو میں درگاہ شہید مخدوم بلاول میں پیر کی تدفین کیلئے ورثاء اور مریدوں میں جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی میت کی تدفین پر جھگڑا ہوا، جس میں 3 افراد زخمی ہوئے، مرحوم کے اہلخانہ درگاہ کے صحن میں تدفین کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کے ورثاء کا جھگڑا درگاہ کے مریدوں سے ہوا، تاہم درگاہ کے قریب مرحوم کی تدفین کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی تدفین
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
فائل فوٹوجامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔