پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے کے سبب سو سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان پارا چنار کے علاقے شلوازان دروی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں کھانا ہوا جس کے بعد بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، کھانے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
پشاور:پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔