سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فوٹو فائل
سیکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کے خلاف سوات میں مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز سوات میں
پڑھیں:
وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی
وزیراعظم کی آپریشنز میں خوارجی دہشت گردوں کے رنگ لیڈر سمیت 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،
وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی