ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا ، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے   ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ نیویارک، قاہرہ اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔  انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے، ان کی جانب سے ہر موقع پر پاکستان کے خلاف بیان بازی کی جاتی ہے۔ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔  شفقت علی خان نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جو لوگ اس دہشتگردی میں ملوث تھے ان کا افغانستان میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ تھا۔
ترجمان نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات رکھے جائیں، پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرانے ہیں، جبکہ چن ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے۔
انہوں نے کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی، نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بربریت کی جارہی ہے، قابض فوج کی جانب سے اسپتال کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ یو اے ای کی نائب وزیراعظم 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی جانب سے نے کہاکہ

پڑھیں:

نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

  اسکرین گریب

یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 اماراتی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دفترِ خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

اماراتی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا 
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت
  • بنگلہ دیش سے تعلق سبوتاژ کرنے کی  بھارتی کوششیں ناکام ہونگی‘ دفتر خارجہ