گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش،پولیس کا مظاہرین پر واٹرکینن کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔
پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع پر پولیس اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے درمیان شدید ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا کئی روز سے جاری تھا۔ مطالبات کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات منظور ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اس کیلئے ہمیں مہینو ں بھی بیٹھنا پڑا تو ہم اس کے لئے تیار تھے۔ حکومت ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل کا فیصلہ واپس لے۔مظاہرین کایہ بھی کہنا تھا کہ مراکز صحت کی نجکاری سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری طبی سہولیات سے محروم ہو جائینگے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے فوری طور پر مذاکرات کیے جائیں اور انکے تحفظات کا ازالہ کیا جائے ۔لاہور کے چیئرنگ کراس چوک احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بند ہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباﺅ رہا تھا ٹریفک کا نظام درہم برہم رہاتھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
فائل فوٹواسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔