وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال — فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن  18-2017ء میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔

وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر ترقیات نے کہا کہ 2013ء میں گوادر کا سفر 24 سے 36 گھنٹے کا سفر تھا، ہم نے 650 کلو میٹر سڑک تعمیر کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں آج بھی 2013ء جیسے مایوس کن حالات کا سامنا ہے، جب ہم نے اس وقت پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا تو آج بھی نکالیں گے، جو لوگ دہشت گردی کے واقعات کر رہے ہیں، تب بھی انہوں نے سڑک کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ان لوگوں کی سیاست بلوچستان کی پسماندگی سے جڑی ہوئی ہے لیکن ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ختم ہونے کےبعد منصوبے ادھورے رہ گئے تھے، اب ہم نے ویژن 2025ء بنایا ہے اس میں بلوچستان میں تعلیم پر توجہ دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں بلوچستان کے احسن اقبال وفاقی وزیر نے کہا کہ

پڑھیں:

علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔

مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔

پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال

وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
  • پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ
  • بلوچستان کی اقتصادی ترقی  ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال