ذرائٰع کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغاخ اندان کے سب سے سرکردہ رکن آغا باقر  الموسوی کچھ عرصے سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر انہیں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین اور مسلم سکالر آغا سید محمد باقر الموسوی آج مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔ ذرائٰع کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغاخ اندان کے سب سے سرکردہ رکن آغا باقر  الموسوی کچھ عرصے سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر انہیں سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائیگی اور انہیں بڈگام میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ آغا سید محمد باقر  الموسوی نے اپنی ابتدائی دینی تعلیم بڈگام کے مدرسہ باب العلم میں حاصل کی۔ بعد ازاں اعلیٰ تعلیم عراق کے شہر نجف سے حاصل کی۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں آغا سید محمد باقر الموسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ  کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-5

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اورنائب ناظمہ کراچی فرح عمران نے نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ ولواحقین سے ملاقات اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ دریں اثنا نائب ناظمات کراچی ندیمہ تسنیم،ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر اور سمیہ عاصم ، معاون خصوصی شبانہ نعیم اور سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے مرحومہ کے انتقال گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فیصل ممتاز
  • معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے
  • معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے
  • نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے
  • جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ  کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
  • مشہور مصنفہ انتقال کرگئیں
  • عنوان: *امام باقر علیہ اسلام کی فکری و عملی جدوجہد اور حقیقی اسلام کی بقاء*
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
  • کراچی میں موبائل چھیننے کی وارداتیں 18 فیصد کم ہوئیں: پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو