اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات طے ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی

اسلام آباد:

ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10 فیصد اور کیلے 1.01 فیصد تک سستے ہوئے۔

چکن کی قیمتوں میں 6.019 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.72 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.70 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.39 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.88 فیصد اوردال مونگ کی قیمتوں میں0.37 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے
  • اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع
  • پی آئی اے کے شیئرز کی اڑان! دو ماہ میں 100٪ اضافہ، PSX نے غیر معمولی سرگرمی پر نوٹس لے لیا
  • اسلام آباد، بلدیات متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • جلد پاکستان کا دورہ کروں گا :عراقی وزیر داخلہ
  • افغان قیادت کا اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےکا اعتراف
  • وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ