Jang News:
2025-04-22@01:44:10 GMT

ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کا حکم

----فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت یقینی بنائیں کہ قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے۔

عدالتی حکم کے مطابق ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کی جائے، یہ مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کرنے کے لیے قانونی ترمیم کی ضرورت ہو تو کی جائے۔

عدالتِ عالیہ میں ارسا کی تشکیل اور  نئی نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت سیکریٹری ارسا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا ارسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہو گئی؟

مسائل کے حل کیلئے ایک پیج پر آنا ہو گا: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں سہولتوں کے فقدان اور سیکیورٹی کے مسائل سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عدالتی حکم نامے میں ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی۔

جسٹس فیصل کمال عالم نے کہا کہ عدالت کا حکم پہلے سے موجود ہے، حکم پر ابھی تک عمل کیوں نہیں ہوا؟ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے، سپریم کورٹ میں اپیل عدم پیروی پر مسترد ہوئی ہے، کچھ عدالتی آرڈر اور دستاویز تلاش کر رہے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ مہلت دے دیں گے لیکن عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے، موجودہ صورتِ حال کو آپ ہم سے بہتر جانتے ہیں، اس مسئلے کو ایک بار ہی ختم کریں، کیا قومی اتحاد سے بڑھ کر کوئی چیز ہے؟ معاملے کی حساسیت کا آپ کو احساس ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ارسا کا ہیڈ کوارٹر لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ارسا کی موجودہ تشکیل سے فیصلہ کرنے کا اختیار متاثر ہوا ہے۔

 عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ قومی اتحاد کو محفوظ اور برقرار رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، یہ کوئی معمولی کیس نہیں ہے۔

سیکریٹری ارسا نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق رکن کی تعیناتی ہمارا اختیار نہیں، آرڈیننس کے تحت ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سندھ کا پانی کم کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کریں گے، عدالتی احکامات پر عمل درآمد تک محدود رہیں گے، کیا کینالز پر کوئی کام ہو رہا ہے؟ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد کینالز پر کام روکا جا چکا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی جانب سے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل اٹارنی جنرل سندھ ہائی کورٹ نے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع

—فائل فوٹو

ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرا دیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدر ہائی کورٹ جج کو اس کی رضا مندی سے دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے، صدر آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت جج کو دوسری ہائی کورٹ منتقل کر سکتا ہے۔

ججز سینیارٹی کیس، ایڈووکیٹ جنرلز کو مشاورت کے بعد جواب جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کیس کی آج کی عدالتی کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

رجسٹرار نے کہا کہ صدر چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز سے مشاورت کے بعد جج کو منتقل کرسکتا ہے، وزارتِ قانون و انصاف نے یکم جنوری کو چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا کہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے یکم جنوری کو فراہم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلیے آج چین جائیں گے
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس: رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب جمع
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
  •  نہروں پر قومی اتحاد کو نقصان نہ پہنچے‘ سندھ ہائیکورٹ