Nawaiwaqt:
2025-04-21@23:22:51 GMT

سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔  فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی۔  انھوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

کلمر صدمے سے دوچار ہے، اسے واپس لایا جائے گا، سینیٹر کرس وان ہولن

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران غلطی سے السلواڈور بیدخل کیا گیا شخص کلمر ابریو گارشیا (Kilmar Abrego García ) شدید صدمے سے دوچار ہے اور اسے واپس لایا جائے گا۔

امریکا واپسی پر واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کرس وان ہالن نے میری لینڈ سے ڈیپورٹ کیے گئے کلمر سے ملاقات کا احوال بتایا، کلمر کی بیوی اور بچے امریکی شہری ہیں۔

کلمر کو ڈیپورٹ کرکے ابتدا میں پچیس مائیگرینٹس کے ساتھ السلواڈور کے ایک سیل میں رکھا گیا تھا تاہم اب اسے دوسری جیل بھیج دیا گیا ہے۔

السلواڈور حکام نے ابتداء میں سینیٹر کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی تھی تاہم اصرار پر کلمر سے ہوٹل میں ملاقات کرائی گئی تھی۔

سینیٹر نے کہا کہ کلمر سے ملاقات اسے امریکا واپس لانے کی جانب پہلا قدم ہے کیونکہ یہی آئین کا تقاضا بھی ہے۔

سپریم کورٹ نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ کلمر کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ احکامات کی تعمیل سے گریز کررہی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • مذاکرات کیلئےپی ٹی آئی کس کے اشارے کی منتظر؟اعظم سواتی کا انکشاف
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • سینیٹر فیصل سلیم کی ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش
  • جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے: ایڈووکیٹ جنرل کے پی
  • کلمر صدمے سے دوچار ہے، اسے واپس لایا جائے گا، سینیٹر کرس وان ہولن