وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ںے اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات میں بلوچستان میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
بلوچستان ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں صوبائی وزرا سمیت پارلیمانی سیکریٹری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے درمیان اس اہم ملاقات میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال سمیت بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت کو قابل تحسین قرار دیا۔
مزید پڑھیں: اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں، انہوں نے وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال بلوچستان بلوچستان ہاؤس سرفراز بگٹی کچھی کینال منصوبہ بندی وزیر اعلی وفاقی وزیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال بلوچستان بلوچستان ہاؤس سرفراز بگٹی کچھی کینال وزیر اعلی وفاقی وزیر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سرفراز بگٹی وفاقی وزیر وزیر اعلی
پڑھیں:
بلوچستان کی اقتصادی ترقی ن لیگ کے وژن کا بنیادی ستون ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے ‘‘اْڑان پاکستان بلوچستان مشاورتی ورکشاپ’’ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ورکشاپ حکومت بلوچستان کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب سرفراز بگٹی، اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اْڑان پاکستان’’ پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے خواب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ سفر اْن مشکل حالات کی یاد دلاتا ہے جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی ، ملک مایوسی، دہشت گردی، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور صنعتی جمود کا شکار تھا، اور بلوچستان بدامنی، غیر محفوظ شاہراہوں اور انتشار کا مرکز بنا ہوا تھا۔انہوں نے 2013 سے 2018 کے درمیان ہونے والی پیش رفت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2017-18 تک بلوچستان میں امن بحال ہو چکا تھا، شاہراہوں کا جال بچھ چکا تھا، اور ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر گوادر سے کوئٹہ کے درمیان 650 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کا ذکر کیا، جس نے 36 گھنٹوں کا سفر محض 8 گھنٹوں میں تبدیل کر دیا۔ اس شاہراہ نے نہ صرف روابط کو بہتر بنایا بلکہ روزگار اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا۔ انہوں نے ایف ڈبلیو او کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس ترقیاتی عمل کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔