Express News:
2025-04-22@01:43:16 GMT

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے دائر مقدمے کے متن کے مطابق ملزم طلعت خاتون کے شوہر کی غیرموجودگی میں زبردستی گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ خواتین اور بچوں پر تشدد، ذیادتی یا ہراسمنٹ  ناقابل برداشت ہیں۔ ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار