حیدرآباد: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد ہو گا۔
کینالز منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد کیا جائے گا۔
پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، رات گئے کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج کی تیاریوں کا کام جاری رہا۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینالز کے ایشوز پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، آج کا جلسہ کینالز منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کا جلسہ
پڑھیں:
کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے حوالے سے کہا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے بتا دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں۔
کینالز کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں کینالز منصوبوں کو مسترد کیا، بلاول کہہ چکے کہ کینالز معاملے پر عوام کے ساتھ ہوں، وزیرِاعظم کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاق کے سامنے کینالز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، عوام کینالز منصوبوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وکلاء کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز جلسہ کیا، 25 اپریل کو سکھر میں جلسہ ہوگا۔