محنت کشوں کیلئے خوشخبری! حکومت پنجاب کا راشن کارڈ منصوبے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کے محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ماہانہ راشن کارڈ پروگرام کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صنعتی مزدوروں کے لیے 40 ارب روپے مالیت کا راشن کارڈ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے 12 لاکھ 50 ہزار صنعتی محنت کشوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ یکم مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز باقاعدہ طور پر لانچ کریں گی۔
فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر
پنجاب حکومت اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 ارب روپے فراہم کرے گی جبکہ لیبر اور سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ سے مزید 10، 10 ارب روپے دیے جائیں گے۔
راشن کارڈ بینک آف پنجاب کے ذریعے جاری کیے جائیں گے جبکہ اس کارڈ کے ذریعے ماہانہ کتنی رقم فراہم کی جائے گی اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔
پنجاب حکومت اس اقدام کے لیے باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی۔ راشن کارڈ گھرانے کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر 84 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک،پانچ زخمی
مزید یہ کہ بی آئی ایس پی اور دیگر سرکاری گرانٹس حاصل کرنے والے صنعتی مزدور بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 راشن کارڈ کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات 2.828 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، حکومت آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔