ایک بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مشہور اور مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کو جعلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ، گوری خان ناصرف مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں، وہ ممبئی کے پوش علاقے میں ایک مہنگے ترین ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی مالک ہیں۔

حال ہی میں سارتھک سچدیوا نامی ایک یوٹیوبر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ متعدد نامور بالی ووڈ اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں گئے اور وہاں کھانا کھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarthak Sachdeva (@sarthaksachdevva)


یوٹیوبر سارتھک نے جن اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں کھانا کھایا ان میں ویرات کوہلی، شلپا شیٹی، بوبی دیول کا نام سرِفہرست ہے۔

یوٹیوبر نے ہر ریسٹورینٹ میں پنیر سے بنی غذاؤں کا آرڈر دیا اور آئیوڈین ٹکنچر کی مدد سے پنیر کے اصلی ہونے سے متعلق ٹیسٹ کیا۔

یوٹیوبر کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ میں متعدد فنکاروں کے ریسٹورینٹس میں بننے والے کھانے ان کے ٹیسٹ پر کھرے اترے جبکہ گوری خان کے ’توڑی‘ میں پنیر کے اصلی ہونے کا ٹیسٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ یہ پنیر نقلی ہے۔

یوٹیوبر کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’توڑی‘ میں پنیر کے ٹکڑے پر آئیوڈین لگانے سے اس کا رنگ سیاہ ہو گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پنیر جعلی ہے کیوں کہ اس میں نشاستہ شامل ہے۔

یوٹیوبر کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور نیٹیزنز میں گرما گرم بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ’توڑی‘ ریسٹورینٹ کو بھی اس تنازع میں کود کر اپنی گواہی دینی پڑ گئی۔

گوری خان کے ریسٹورینٹ ’توڑی‘ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی ظاہر کرتا ہے، پنیر کی اصل یا نقل ہونے کا ثبوت نہیں دیتا، ہماری ڈشز میں سویا پر مبنی اجزاء شامل ہوتے ہیں اسی لیے رنگ کی تبدیلی ایک متوقع ردِ عمل ہو سکتا ہے، ہم اپنے پنیر اور تمام اجزاء کے خالص ہونے پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔

ریسٹورینٹ کے وضاحتی کمنٹ کے بعد یوٹیوبر سارتھک نے مزاحیہ انداز میں جوابی تبصرہ کیا کہ تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی ہے ؟ ویسے آپ کا کھانا لاجواب ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر کے ریسٹورینٹ گوری خان کے

پڑھیں:

جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔

نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام ادارے 2FA بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براؤزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔

محفوظ براؤزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے۔

صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی

متعلقہ مضامین

  • خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • گلیسپی کا واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام غیر حقیقی ہے، پی سی بی
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا
  • جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف
  • عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟