بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتار: بیرسٹر سیف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ایک بار پھر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ ان کی گرفتاری اور ویرانے میں چھوڑ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے طاقت کے زور پر سلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا ظلم کریں کہ کل کو اسے برداشت بھی کر سکیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو ’حواس باختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے، جو اس کی کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف کی بہنوں کہا کہ
پڑھیں:
یمنیٰ زیدی کو ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنٰی زیدی اپنی شاندار اداکاری اور متنوع کرداروں کے باعث بے حد مقبول ہیں۔
وہ ٹی وی اور فلم دونوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
یمنٰی کے مشہور ڈراموں میں بختاور، پری زاد، پیار کے صدقے، رازِ الفت، تیرے بن، گزارش، تھکن، ذرا یاد کر، عشقِ لا، یہ رہا دل اور دیگر شامل ہیں۔
حال ہی میں انہیں ڈرامہ جینٹل مین اور قرضِ جاں میں بھی خوب سراہا گیا۔
اس کے علاوہ وہ فلم نایاب پر لکس اسٹائل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور جلد ہی ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔
کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں یمنٰی زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس زیب تن کیا۔
اس لباس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔
View this post on Instagram
A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
بعض صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنٰی اس میں آرام دہ محسوس نہیں کررہیں۔
چند مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیا، جبکہ کچھ افراد نے سخت تنقید بھی کی۔