آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہوگئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں آگ لگ گئی، 3 گاڑیاں جل کر خاکستر
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔
اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :