چین اور کمبوڈیا کا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
چین اور کمبوڈیا کا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
پنوم پن : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت سے پنوم پن میں ملاقات کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نئے دور میں ہمہ گیر چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور 2025 کو “چین-کمبوڈیا سیاحت کا سال” قرار دیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے، دونوں ممالک ہمیشہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں سب سے آگے رہے ہیں۔
چین ہمیشہ کی طرح کمبوڈیا کو اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، کمبوڈیا کی حکومت کی حکمرانی کی حمایت اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں کمبوڈیا کی حمایت کرے گا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کے درمیان حکومتی رابطہ کمیٹی کے میکانزم کا بہتر استعمال کرنا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+ 2” اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد، پارٹی اور قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں کو مضبوط بنانا، اور خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ چین کمبوڈیا کے ساتھ مواقع کا اشتراک کرنے اور مشترکہ ترقی کے لئے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیے اور اپنی اپنی جدید کاری میں نئی توانائی ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور کمبوڈیا کو گلوبل ساوتھ کی اہم قوتوں کی حیثیت سے امن، اتحاد اور تعاون کی مشترکہ اقدار پر عمل کرنا چاہئے، تمام یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہئے اور حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنا چاہئے۔ چین آسیان اور لانچھانگ میکونگ تعاون کے فریم ورک کے اندر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائے گا، مشترکہ طور پر خطے میں سخت محنت سے حاصل کردہ پرامن ترقی کے ماحول کا تحفظ کرے گا، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا۔17 اپریل کی شام صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کی ملکہ مدر مونیلے نے پنوم پن کے شاہی محل میں ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے مونیلے کو کمبوڈیا کے روایتی نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملکہ مدر مونیلے چین-کمبوڈیا دوستی کی گواہ اور پروموٹر ہیں، چینی عوام کے لئے خصوصی دوستانہ جذبات رکھتی ہیں، اور چین کے “فرینڈشپ میڈل” سے نوازے جانے کی مستحق ہیں۔ چین آپ کا دوسرا گھر ہے، آپ کسی بھی وقت چین آنے کے لئے خوش آمدید ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام اور کمبوڈیا
پڑھیں:
رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ: کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیاہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کرکے کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
راناثناء اللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کینال مسئلے کو ملاقات کرکے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم اور نوازشریف نے سندھ کے تحفظات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اس موقع پرکہا کہ سندھ حکومت کینالز معاملے پر ہر فورم پر اپنامؤقف پیش کرچکی ہے، پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازع کینالز پر تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی1991ء کےمعاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔ ،پیپلزپارٹی کینالزکے معاملے پر وفاق کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیارہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار
قبل ازیں رانا ثنا اللہ کے بیان پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھاکہ راناثنااللہ اگر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ویلکم کرتے ہیں، ہم کینالز پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں،میں نے رانا ثنا اللہ کا بیان دیکھا ہے اس میں وہ دو چیزیں ہیں، ایک تو وہ جو ٹیکنیکل بات کر رہے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ان کینال سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی حکومت اور عوام کو سنگین خدشات ہیں۔
کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ان سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی، وزیراعلٰی سندھ نے بھی کوشش کی اور وفاق کو خطوط لکھے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی واضح پالیسی دے چکے ہیں اور کل بھی انہوں نے حیدر آباد جلسے سے خطاب میں کہا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پانی کی بچت کرنا اور غیرآباد علاقوں کو آباد کرنا حکومت یا کسی ادارے کی نہیں، 25 کروڑعوام کی ضرورت ہے، نہروں کے معاملے کا اختتام وہ نہیں ہوگا جیسی دائیں بائیں سے کوششیں ہو رہی ہیں، یہ معاملہ احسن طریقے سے حل ہوجائے گا۔ جو شور کر رہا ہے اسے پتہ ہی نہیں کون سی نہر کہاں سے نکل رہی ہے۔
شدید ردِعمل کے بعد فلم "جات" سے متنازعہ مناظر ہٹا دیئے گئے