اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو  23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور  پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔

بھارتی عدالت کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ دینے سے انکار، محبت کی شادی کرنے والوں کو خود سنبھلنا ہوگا، بھارتی ہائی کورٹ

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہوچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔

حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرےگا۔

حکم نامے کے مطابق  تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں، کیس پرحتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔

پولیس یونیفارم کی تضحیک کا معاملہ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی پی ٹی آئی

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو16 دسمبر کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمشین نے سابق اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی اہلیہ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیاہے۔
الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پرسماعت 16 دسمبرصبح دس بجے ہوگی۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس بھی سماعت کیلئے مقررہوگیاہے،الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی
  • جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات 24 جنوری کو 24 حلقوں میں ہونگے، شیڈول جاری
  • گلگت بلتستان کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کرکے عوام کے حق کا احترام کیا، نیشنل پارٹی
  • الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا