Daily Mumtaz:
2025-04-22@00:10:02 GMT

پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اسحٰق ڈار نے روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے پر محیط طویل المدتی، کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سرگئی ریابکوف اسٹریٹجک استحکام کے حوالے سے پاکستان-روس مشاورتی گروپ کے 15ویں دور میں روس کے وفد کی قیادت کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان اور روس کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقتصادی، فوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو طرفہ ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

2024 میں دوطرفہ تجارت نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا، جس میں بڑا کردار توانائی کے تعاون میں پیشرفت نے ادا کیا، جس میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت شامل ہے۔

پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کا 9واں اجلاس گزشتہ سال ماسکو میں منعقد ہوا تھا جس کے نتیجے میں تعلیم، صحت، تجارت اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

روس کے اعلیٰ سطح کے دوروں بشمول وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچُک کے 2024 میں اسلام آباد کے دوروں نے بڑھتے ہوئے تعلقات کی رفتار کو تقویت دی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں بھی توسیع ہوئی ہے، جیسا کہ ڈرزبہ VII سمیت مشترکہ مشقوں نے انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز کی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی تجارت نے سیکیورٹی روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روس کے

پڑھیں:

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کو چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو محدود کرنے کے لئے محصولات کے استعمال پر مجبور کرنے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ” مساوی محصولات” کے جھنڈے تلے اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، اور ساتھ ہی تمام فریقوں کو امریکہ کے ساتھ ان محصولات پر بات چیت شروع کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

” مساوی محصولات” کی آڑ میں یہ معاشی اور تجارتی شعبوں میں تسلط پسندانہ سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے۔چین تمام فرقوں کا امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا احترام کرتا ہے، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی فریق کے معاہدے تک پہنچنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے حملے سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ ایک بار جب بین الاقوامی تجارت میں “جنگل کا قانون” رائج ہو گیا تو تمام ممالک اس کا شکار ہوں گے.

چین تمام فریقوں کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے، اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان، آذر بائیجان  کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر  اقدامات پر اتفاق