ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارنے والا احتجاج کرتا ہے جس سے حکومتی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر
ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے بطور سی ای او تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ پاکستان میں ہونے والی تمام کھیلوں میں ڈوپنگ پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سب کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔