آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔
حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سمجھ نہیں آیا پی پی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی صوبوں سے نہیں اشرافیہ کے خلاف ہے۔
حیدر آباد میں پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ پیپلز پارٹی کینال کے خلاف کھڑی ہے یا ساتھ۔
انہوں نے کہا کہ پتا چلے کہ پیپلز پارٹی کا موقف کیا ہے، سندھ کے عوام کو ہی آج تک نہیں پتا کہ پی پی کہاں کھڑی ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی چھوٹی ہے مگر جہاں کھڑے ہیں سب کو معلوم ہے، جب تک تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں اجازت نہیں دیتی کینال نہیں بننے چاہئیں۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چولستان کا فیصلہ سی سی آئی کرے، 2018 میں ایک واٹر پالیسی بنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ 10 ملین ایکڑ فٹ پانی کوٹری بیراج پر چھوڑیں گے، جون تک سندھ میں پانی کی بہت قلت ہوتی ہے۔