لاہور:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح

کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ 97 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتاوونگ نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مایا اور کامچومفو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34.

4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی باؤلنگ لائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثناء نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اسپنرز نشرا سندھو اور رمین شمیم نے بھی 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ

تھائی لینڈ کی کوئی بھی بیٹر 20 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ناناپت کونچارونکائی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوالیفائرز میں مسلسل چوتھی فتح تھی، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی اہل بن گئی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمنز ورلڈ کپ تھائی لینڈ کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔جولائی 2024 تامارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہا ہیکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت13.613 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں اضافہ معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، برآمدات میں اضافہ اور مثبت معاشی اعشاریے حکومت اور نجی شعبیکی بدولت ممکن ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لییحکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنیکے لییکوشاں ہیں، ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار