Jang News:
2025-04-22@07:42:57 GMT

متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پانی کا معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 6 نہروں کے معاملے کو درست طور پر پیش نہیں کیا ہے۔ وفاقی حکومت ابھی تک وضاحت نہیں دےسکی نہریں کہاں سےنکالیں گے، حکومت بتائے 6 کینالز کہاں سے نکالیں گے اور پانی کہاں سے دیں گے؟

پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ پانی کا معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کابھی مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے1991ء کے معاہدے پر من و عن عمل ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کو جوابدہ ہے، پی پی پی کے اعتراضات کوئی سیاسی دباؤ نہیں بلکہ حقائق پر مبنی ہیں۔

نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی معترض ہیں، سوال تو یہ ہے کہ آئین میں موجود میکنزم پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا؟

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے، جس میں پانی، بجلی، معدنیات کے معاملات زیر بحث لائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا