کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ یوسی چیئرمین عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھے، حملہ آور عامر کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی.
انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی۔ یقین ہے کہ جلد اس واقعے میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے کی وجہ سے ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے۔
دھرنے کی وجہ سے آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے، جنہیں مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کرنا تھا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلیے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے دھرنے کی وجہ سے اب انتظامات ختم ہورہے ہیں، اگر کنٹینرز بندرگاہ نہ پہنچے تو تمام مال تلف ہونے کا خدشہ ہے جس سے ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی بڑا نقصان ہوگا۔
سبزی اور پھلوں کی ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کنٹرینرز کی بندگاہوں تک ترسیل کو ہرصورت یقینی بنائے۔