پولیس اور لیویز اہلکاروں کی طرف سے رشوت لیے جانے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی جانب سے چیک پوسٹوں پر رشوت لینے اور سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیک پوسٹوں پر کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان سرفراز بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان سرفراز بگٹی
پڑھیں:
ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔
Post Views: 1