ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے ایک C-130 طیارے نے ایران کے شہر زاہدان سے 8 پاکستانی شہریوں کی میتوں کو بہاولپور پہنچادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
آئی ایس پی کے مطابق 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشتگرد حملے کا نشانہ بنے تھے۔ میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے افراد ضلع بہاولپور کے رہنے والے تھے اور وہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کا شکار ہوئے۔
میتوں کے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سول اور فوجی حکام نے شرکت کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔
مزید پڑھیے: ایران میں 9 افراد کا قتل: پاکستان کا جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قیمتی پاکستانی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت، صبر اور استقامت کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل
یاد رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے محنت کشوں کا تعلق بہالپور کے نواحی علاقےخانقاہ شریف اور احمد پور شرقیہ سے تھا۔ محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد موٹر مکینک تھے اور ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر ایران ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل پاکستان پاکستانی مزدوروں کی میتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ایران ایران میں پاکستانی مزدوروں کا قتل پاکستان پاکستانی مزدوروں کی میتیں ایران کے
پڑھیں:
کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔