این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
عمر کوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 اپریل 2025ء ) این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار، تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 70 ہزار ووٹوں سے زائد کی برتری حاصل ہوئی۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 213 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کی صباء تالپر اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کڑا مقابلہ متوقع تھا، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت 18 امیدوار میدان میں تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 997 ہے، حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 498 ہے، 269 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا تھا، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔ ضمنی انتخاب کے باعث عمر کوٹ ضلع بھر میں آج عام تعطیل تھی ۔ واضح رہے کہ نشست پیپلزپارٹی کے نواب یوسف تالپر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
حسن علی:پیپلز پارٹی نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےن لیگ کو بلدیاتی نظام کےترمیمی بل پرٹف ٹائم دینےکافیصلہ کر لیا۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ ن لیگ کاجوتحریری معاہدہ ہواتھااس پرعملدرآمد کیاجائے، تحریری معاہدہ میں بلدیاتی انتخابات کی شک موجود تھی جس پر عمل نہیں ہوا، ٰرواں ہفتے پاورشیئرنگ کااجلاس ہوگا جس میں معاملے کو اٹھایاجائےگا۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی