پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 46.01 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
رواں سال پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 46 اشاریہ 01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آٹو ایکسپرٹ اور آٹو پارٹس مینو فیکچرر مشہود علی خان نے کہا ہے کہ اگست 2024ء کے بعد آٹو فنانسنگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
انہوں بتایا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں کار فنانسنگ کی مد میں 227 اشاریہ 3 ارب کے قرضے جارے کیے گئے، جس کے بعد قرضوں کی فراہمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے
جاری مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران کاروں، پک اپس، ویگنوں اور جیپوں کی فروخت 1 لاکھ 868 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران فروخت کا والیم 69 ہزار 81 یونٹس تھا۔
اس طرح رواں مالی سال میں 31 ہزار 787 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد سے زائد ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔