چین اور کمبوڈیا دونوں قومی ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ نے نوم پین میں کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین اور کمبوڈیا دونوں قومی ترقی کے ایک اہم مرحلے میں ہیں اور دونوں فریقوں کو اپنی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثال قائم کرنی چاہئے اور دنیا میں زبردست تبدیلیوں کے تناظر میں امن ، استحکام اور ترقی کی اہم طاقت بننے
کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کمبوڈیا کی قومی ترقی اور احیاء کا راستہ وسیع سے وسیع ہوگا ، اور چین قومی استحکام اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے کمبوڈیا کے عوام کی قیادت کرنے میں کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کی حمایت جاری رکھے گا ، اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کمبوڈیا کے زیادہ اہم کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین پارٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے اور اصلاحات اور ترقی کو فروغ دینے جیسے بڑے معاملات پر کمبوڈیا سے تبادلے اور باہمی سیکھنے کا خواہاں ہے ، نیز چین کی قومی عوامی کانگریس ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور کمبوڈیا کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے درمیان دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
ہن سین نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا سب سے مضبوط حامی اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے ۔ کمبوڈیا چین کی حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے جس نے کمبوڈیا کی معاشی اور معاشرتی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمبوڈیا ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ تجارتی جنگوں اور محصولات کی جنگوں نے تمام ممالک کے جائز مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور بین الاقوامی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کیا ہے ، کمبوڈیا چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ نے کے لئے
پڑھیں:
ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو چکا مگر اس کے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔