پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نٹ شیل گروپ کے بانی اور چیئرمین محمد اظفر احسن کا سمٹ کے انعقاد اور پاکستان کی ترقی کی حمایت کے لیے دنیا بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر نے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں دی سمفنی آف ایکو سسٹمز کے عنوان سے ایک کلیدی مکالمہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو 2 ٹریلین (20 کھرب) ڈالر کی معیشت بنتے دیکھ رہا ہے اور سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں منعقدہ لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ (ایل آئی آئی بی ایس) کے آٹھویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہشمند ہے، کیونکہ وہ پاکستان کو 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنتے دیکھ رہا ہے۔
پاکستان کی نوجوان اور متحرک آبادی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی نہ صرف ملک کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ برطانوی معیشت کے استحکام کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا میں مالیاتی خدمات کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جو کاروباری خدمات میں دوسرے اور تجارتی خدمات میں تیسرے نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔
جین میریٹ نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم تقریباً 4.
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ انجینئرنگ کے شعبے اور ریکو ڈک جیسے دیگر بڑے ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی توجہ کا ایک اور اہم شعبہ ہے اور برطانیہ اس عالمی چیلنج سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، برطانیہ پاکستان میں 45 ملین ڈالر کا پروگرام چلا رہا ہے، جس میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری بھی شامل ہے، جس میں صاف اور سبز توانائی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، تاکہ پاکستان کی میکرو اکانومی کی مدد کی جا سکے۔
عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ 2047 تک پاکستان کی معیشت پانچ گنا بڑھ کر 2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ ایک طویل مدتی شراکت دار ہے اور پاکستان ایک بہترین ملک ہے جس کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا خیال ہے کہ پاکستان میں وسیع نوجوان آبادی، اسٹریٹجک محل وقوع، مضبوط کاروباری بنیادوں اور بھرپور قدرتی وسائل کی وجہ سے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کاروبار اور نجی شعبے کی ترقی کا ایک بڑا کردار ہے۔
برطانیہ ایک تجارتی اور سرمایہ کاری کے شراکت دار کے طور پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے جس کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔ شرکا نے صنعتوں میں تعاون کی ضرورت، ڈیجیٹل تبدیلی کی طاقت اور اس موضوع پر اظہارخیال کیا کہ کس طرح جدت، شمولیت اور مشترکہ مقصد پاکستان کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی اور پھلنے پھولنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
آخر میں برطانوی ہائی کمشنر نے نٹ شیل گروپ کے بانی اور چیئرمین محمد اظفر احسن کا سمٹ کے انعقاد اور پاکستان کی ترقی کی حمایت کے لیے دنیا بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں دی سمفنی آف ایکو سسٹمز کے عنوان سے ایک کلیدی مکالمہ ہوا، جس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر آف فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ، صدر اور سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خان نے گفتگو کی۔
علاوہ ازیں سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر سسٹمز لمیٹڈ آصف پیر، سی ای او اباکس فاطمہ اسد سعید، صدر اور سی ای او موبی لنک مائیکرو فنانس بینک حارث ایم چوہدری، گروپ سی ای او سائٹیک عقیل احمد، اور چیف انفارمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر ایچ بی ایل ابرار میر نے اس بارے میں اظہارخیال کیا کہ کس طرح کمپنیاں، لوگ اور ٹیکنالوجی ایک مضبوط اور زیادہ مربوط ایکو سسٹم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر نے نے کہا کہ برطانیہ جین میریٹ نے کہا پاکستان کی ترقی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کہ پاکستان کرتے ہوئے کی حمایت سی ای او کے ساتھ رہا ہے ہے اور کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے
غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے ، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے ، چین، افریقہ، یورپ اور امریکا سے دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے ، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے ۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاندار ایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیر تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے ، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت اللہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے ۔شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے ۔