ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ،ملاقات میں ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر داخلہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،جمال بکر عبداللہ نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سفیر جمال بکر عبداللہ نے امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے فروغ کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جمال بکر
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے، پولیس افسران کی تربیت و استعداد بڑھانے کے لیے جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز نے کہا کہ اقوامِ متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی موجود تھے۔