پنجاب پولیس کانسٹیبل کا سکھ یاتریوں کا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔
پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور حفاظت دونوں فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے، شاہد جیسے افسران پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد کا بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال، پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کا بہترین مظہر۔ صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور جذبات امڈ آئے۔
پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور… pic.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 17, 2025
کانسٹیبل شاہد نے سکھ یاتریوں سے گفتگو میں کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آتے ہیں تو انہیں کسی اور ملک کا ویزا نہیں ملتا، یہاں سکھ یاتریوں کے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم پنجابیوں نے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ ہم دو نہیں ایک ہیں، ہماری روحیں ساتھ دھڑکتی ہیں۔
یاد رہے کہ خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز گرودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوا جس میں شرکت کے لیے انڈیا سے آنے والے لگ بھگ 6 ہزار یاتری 2 روز قبل پاکستان پہنچے تھے۔
پہلی مرتبہ پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ہیں، اس سے قبل یہ تعداد 2 سے 3 ہزار کے درمیان رہتی تھی جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان سکھ یاتریوں کے حوالے سے موجود معاہدے کے عین مطابق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب پولیس سکھ یاتری صوفیانہ کلام میاں محمد بخش ننکانہ صاحبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس سکھ یاتری میاں محمد بخش ننکانہ صاحب سکھ یاتریوں کا پنجاب پولیس کے سکھ یاتریوں کی
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رہنما ئو ں کی جانب سے گفتگو کی گئی۔پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کمیٹی اجلاس میں گورننس پر اپنے تحفظات کا بتایا ہے، ایک ہفتے میں دوبارہ ملنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت پیشرفت کی امید ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی محمد احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا کرتی ہے، پانی کی تقسیم کے فارمولے پر سب کو اتفاق ہے۔
محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا مسئلہ نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے، سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنی پانی کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری صوبوں کے حقوق سے جڑی ہے، بطور پنجاب شناخت پر مجھے فخر ہے۔
ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاہدہ نہیں ہوتا تو کالا باغ جیسا منصوبہ بھی لمبا ہوجاتا ہے، ایک دوسرے کی ٹیکنیکل پوزیشنز کو سمجھنا چاہئے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ لاہور گورنر ہاوس میں پاور شئیرنگ کے لیے بلایا گیا اجلاس نہروں کے مسئلے پر پیدا اختلاف کو ختم کرنے کیلئے مفاہمتی اجلاس میں بدل گیا۔ پنجاب سیدونوں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے نہروں کا اختلافی مسلہ حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے متنازعہ نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے بیٹھ گیئں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد برقرار رکھتے ہوئے نہروں کے مسلے پر درمیانی راستہ نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے نہروں کا معاملہ سلجھانے کے لئے ملکی و غیر ملکی ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کمپنیوں کے ماہرین سے جائزہ رپورٹ بنوانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے دونوں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے نہروں کا اختلافی مسلہ حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہیں۔ اتحادیوں کی مفاہمتی کوششوں کو پذیرائی ملی تو دونوں جماعتیں مرکز میں مل بیٹھیں گی۔دونوں پارٹیوں کا نہروں کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے اور سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔نہروں کے معاملے کو سیاسی اختلاف سے بچا کر زمینی حقائق کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع لیگی قیادت کے کا کہنا ہے کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے نہروں کے مسلے پر اختلاف ختم کرنے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ دونوں پارٹیاں آج کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر طے پانے والے نکات سے اپنی اپنی مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
فریقین نے پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد ، مریم اورنگزیب شریک ہوئی۔پی پی کی نمائندگی سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن،حسن مرتضی،علی گیلانی نے کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک کیذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم