Islam Times:
2025-04-22@01:33:02 GMT

عمر کوٹ ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

عمر کوٹ ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری

پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  213 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد:

ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 6 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ عمر ایوب کی درخواست اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ کیس کے میرٹ پر کوئی فائنڈنگ نہیں دے رہی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ عمر ایوب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور فریقین کو سن کر کارروائی کو آگے بڑھائے۔

عدالت نے جولائی 2024 سے جاری حکم امتناع کو ختم کر دیا ہے، جو عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کی رائے میں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے اور اگر درخواست گزار اس فیصلے سے متاثر ہوں تو وہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ فریقین کو سماعت کا مکمل حق دے کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ ساتھ ہی فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ وہ نوٹس جاری کر کے کارروائی کو آگے بڑھا سکے۔

فیصلے کے مطابق عمر ایوب نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کا 10 جولائی کا آرڈر چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی کارروائی روک دی تھی۔

عمر ایوب کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور ان کے مطابق 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کے مخالف امیدوار نے دھاندلی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری
  • الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار