راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے کیلئے آنے والے رہنماؤں اور ان کی تینوں بہنوں کو راولپنڈی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روکا تھا، حراست میں لیے جانے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے بحث وتکرار کی۔ جس پر پولیس نے مجموعی طور 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیے جن میں عمران خان کی بہنوں، قاسم زمان خان، احمد خان بچھر، صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ دکھائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آپ سب کو گرفتار کریں گے، پولیس نے تمام رہنماؤں کو حراست میں لے کر قیدی وین میں بٹھا دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حراست میں لے لیا اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی پولیس نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔