نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی نارووال، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور لاہور شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے .

موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔شہری اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضروری پیشگی انتظامات رکھے.آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی

لاہور:

پنجاب بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو بے حال کر دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی اس سلسلے میں بُری خبر سنا دی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

گرمی میں اضافے کے باعث گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کئی گنا بڑھ چکا ہے جب کہ توانائی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 23 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے، جو جسمانی تکلیف اور پانی کی کمی کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔

اُدھر صوبے کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کوئی بارش متوقع نہیں، جس سے خشک موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی تلقین کی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ