عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملنے جانے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کو لے کر پارٹی میں تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، لیکن میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، باقی لوگوں کو دی جاتی ہے۔
حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے سلمان صفدر کو ملاقات کا کہا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا جا رہا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ، اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔