تیز ہوائیں، گرجتے بادل، خطرناک ژالہ باری! عوام الرٹ ہو جائیں” WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 18 اور 19 اپریل کو ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی طوفان کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم کے علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جب کہ وسطی پنجاب کے اضلاع فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے، جب کہ ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث پنجاب میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ “ڈیزاسٹر الرٹ” کو فالو کریں۔ کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی ضروری انتظامات کریں۔

این ڈی ایم اے نے مزید مشورہ دیا ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور عمارتوں اور درختوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ژالہ باری

پڑھیں:

رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔

ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔

ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی) 08، کالام ،چترال 06، میر کھانی ، پٹن، دروش 04، گلگت بلتستان: گوپس 07،بگروٹ 06، بونجی 04، استور 04، گلگت 03، چلاس 02،اسکردو 01، پنجاب: حافظ آباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

متعلقہ مضامین

  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • رات گئے محتلف شہروں میں موسلا دھار بارش،فصلوں کو نقصان