Nawaiwaqt:
2025-12-14@09:43:04 GMT

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے.

چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا

سٹی42: خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے، سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں، خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
  • اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ،سپریم کورٹ بار کے صدر کیساتھ ملکر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ
  • وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کیلئے روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ